دبئی ، لائٹ کے تنازعہ پر قتل، مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 13:26

دبئی ، لائٹ کے تنازعہ پر قتل، مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : دبئی کے علاقہ میں کام کرنے والے ایک مزدور، جسے گذشتہ برس اپنے ہم کمرہ ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی، کی سزا کے خلاف اپیل کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کورٹ نے 29 سالہ مجرم پر گذشتہ سال نومبر میں فرد جُرم عائد کرتے ہوئے 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم ایل کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مجرم کی 7 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

استغاثہ ریکارڈ اور ایک عینی شاہد کی گواہی کے مطابق ایک ملازم نے اپنے ساتھی سے تلخ کلامی کے بعد اس پر تشدد کیا جس کے بعد چاقو کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ گذشتہ برس 9 اپریل کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

23 سالہ ایک بھارتی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مجھے جبل علی میں واقعہ مزدوروں کی رہائش پر ہوئے اس جھگڑے سے متعلق ایک دوسرے ملازم نے بتایا، اس کا کہنا تھا کہ میں صبح 9 بجکر 30 منٹ پر اپارٹمنٹ میں داخل ہوا تو خون ہی خون دیکھا جس پر ایمبولینس کو بلوایا تاہم پیرامیڈیکل اسٹاف نے متاثرہ شخص کو مردہ قرار دے دیا۔

ڈرائیور نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو چھاتی کے دائیں حصے پر چاقو سے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔ مجھے معلوم ہوا تھا کہ جھگڑا بتی چلانے اور نجھانے سے شروع ہوا۔ مقتول نے کئی مرتبہ لائٹ چلائی جس پر تلخ کلامی کے بعد اسے قتل کر دیا گیا، البتہ مجرم کو کوئی زخم نہیں آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دبئی میں جبل علی میں موجود مزدوروں کی رہائش گاہ سے ہی مدعی علیا کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :