آئی پی ایل تنازعات سے ان کی فرنچائز کی ساکھ خراب اور بزنس متاثر ہورہی ہے ، پریتی زنٹا

جمعرات 21 اپریل 2016 13:21

آئی پی ایل تنازعات سے ان کی فرنچائز کی ساکھ خراب اور بزنس متاثر ہورہی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا نے کہا کہ آئی پی ایل تنازعات کی وجہ سے ان کی فرنچائز کی ساکھ خراب اور بزنس متاثر ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب بھی لیگ میں کوئی تنازع کھڑا ہو یا افواہیں پھیلتی ہیں اس سے براہ راست نقصان فرنچائزز اور اس کے مالکان کو ہوتا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ لوگوں نے لیگ کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ پریتی زنٹا نے مہاراشٹرا سے قحط سالی کے نام پر میچز دوسری جگہ منتقل کرانے والوں سے سوال کیا کہ کیا اس سے اسٹیٹ میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا؟۔