وزیر خزانہ سے انڈونیشیاء سٹیٹ بورڈ اور اٹلی کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات

سرمایہ کاری کیلئے پاکستان محفوظ ملک ہے،مکمل تحفظ فراہم کریں گے، اسحاق ڈار

جمعرات 21 اپریل 2016 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے انڈونیشیاء کے سٹیٹ آڈٹ بورڈ نے ملاقات کی دوطرفہ تعلقات بڑھانے ، مالیاتی انتظام اور آڈٹ کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے انڈونیشیاء کے سٹیٹ آڈٹ بورڈ نے ملاقات کی ہے جس میں وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل پاکستان بھی شریک تھے جبکہ انڈونیشیا کے وفد کی قیادت چیئرمین اسٹیٹ آڈٹ بورڈ ہیری اظہر نے کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے ، مالیاتی انتظام اور آڈٹ کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،دریں اثناء وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کارلو فارمو ساکی کی قیادت میں اٹلی کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی ،وزیر خزانہ نے اٹلی کی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پروگرام کا خیر مقدم کیا ہے ،وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ملک ہے ،سرمایہ کاروں کا مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،سرمایہ بلاخوف پاکستان میں سرمایہ لگائیں حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :