ڈاکٹرز نے لاستھ مالنگا کو انجری سے نجات کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

جمعرات 21 اپریل 2016 13:12

ڈاکٹرز نے لاستھ مالنگا کو انجری سے نجات کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دے ..

کولمبو ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) ڈاکٹرز نے سری لنکن مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا کو انجری سے نجات کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، 32 سالہ فاسٹ باؤلر گھنٹے کی انجری میں مبتلا ہیں، اس انجری کی وجہ سے وہ ورلڈ ٹی 20 نہیں کھیل پائے اور اب آئی پی ایل بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ لاستھ مالنگا کا نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز نے گھٹنے کی تکلیف کا بغور جائزہ لیا اور مختلف ٹیسٹ کرنے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی تاہم انہیں اس تکلیف سے نجات کیلئے آرام کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ لاستھ مالنگا چند روز قبل آئی پی ایل میں شرکت کیلئے بھارت گئے تھے مگر گھٹنے کی تکلیف کے باعث وہ کوئی میچ کھیلے بغیر ہی وطن واپس لوٹ گئے۔ واضح رہے کہ مالنگا کو ٹی 20 میں مجموعی طور پر 221 میچوں میں 299 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 62 میچوں میں 78 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔