کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون، لنکا شائر نے نوٹنگھم شائر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 21 اپریل 2016 13:12

کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون، لنکا شائر نے نوٹنگھم شائر کو 8 وکٹوں سے شکست ..

مانچیسٹر ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون میں لنکا شائر نے نوٹنگھم شائر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 86 رنز کا ہدف بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ، مانچیسٹر میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں نوٹنگھم شائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گریگ سمتھ 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، نیل ویگنر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب مین لنکا شائر نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ لوک پراکٹر 35 اور الویرو پیٹرسن 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔