کراچی : نجی میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلم نے خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 13:01

کراچی : نجی میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلم نے خود کشی کر لی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : نجی میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلم نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نجی میڈیکل یونیورسٹی نے بھی طالبعلم کی خود کشی کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

طالبعلم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والا طالبعلم اسکول آف نرسنگ میں زیر تعلیم تھا۔ طالبعلم کے اس انتہائی اقدام کے پیچھے کی وجہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :