سنہری مسجد روڈ دھماکہ کے دوران ملنے والی نقدی وسامان لواحقین کے حوالے

جمعرات 21 اپریل 2016 12:59

پشاور۔21اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے دیانت کی ایک اور مثال رقم کردی ، سنہری مسجد روڈ بم دھماکے کے دوران ملنے والی ایک لاکھ 39ہزار روپے کی رقم متعلقہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے حوالے کئے گئے ،اس سلسلے میں ریسکیو 1122کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن کے علاوہ ریسکیو اہلکاروں اور جاں بحق افراد کے لواحقین نے شرکت کی ، اس موقع پر دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ، ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے اس موقع پر بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے ریسکیو اہلکاروں کودیگر اشیاء کے علاوہ ایک لاکھ 39ہزار روپے کی رقم ملی تھی جس کی ملکیت کیلئے اخبارات میں اشتہار شائع کیا گیا اور رابطہ کرنے پرپوری رقم متعلقہ شہداء کے ورثاء کے حوالے کررہے ہیں، ڈاکٹر اسد علی خان کا کہنا تھاکہ ریسکیو 1122نہ صرف قدرتی آفات، حادثات یا دیگر مشکلات کے دوران لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتی بلکہ حادثات کے دوران ملنے والی امانتوں کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ امانتیں متعلقہ لوگوں کو اسی حالت میں واپس کی جائیں جس کی سینکڑوں مثالیں موجود ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اورہمارے فرائض میں ابھی تک کسی قسم کی غفلت یا سستی کا مظاہر ہ نہیں دیکھا گیا یہی وجہ ہے ریسکیو 1122ایک شفاف ادارہ اور اس کے اہلکار صادق اور امین کے نام سے جانے جاتے ہیں ،واضح رہے کہ سنہری مسجد دھماکے میں نقدی کے علاوہ موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے متعلقہ لوگوں کو لوٹا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :