بھارت نے سب میرین سے بیلسٹک میزائل کے تجربے سے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 12:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ او آئی سی سربراہی اجلاس کشمیر سے متعلق اہم تھا۔ البتہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ پاکستان موخر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبد اللہ کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، مذاکرات کی تاریخ کے تعین کے لیے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک افغان امن عمل کے حامی ہیں۔ نفیس زکریا نے مزید کہا کہ بھارت نے سب میرین سے بیلسٹک میزائل کے تجربے سے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا۔