کچے کے علاقے میں آپریشن کی ناقص منصوبہ بندی پر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا امکان

حکومت کی طرف سے آپریشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی جائیگی، ذرائع

جمعرات 21 اپریل 2016 12:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کی ناقص منصوبہ بندی پر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی طرف سے حکومتی ذمہ داران کو کچے کے علاقے میں آپریشن کیلئے بھرپور استعداد اور اہلیت ہونے بارے رپورٹ دی گئی تھی تاہم آپریشن کے دوران ناقص حکمت عملی سامنے آنے پر ذمہ داران شدید برہم ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے آپریشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی جائے گی اور اس ناقص منصوبہ بندی پر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :