سانحہ گلشن اقبال پارک کاایک اور زخمی چل بسا ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78ہو گئی

جمعرات 21 اپریل 2016 12:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک کاایک اور زخمی چل بسا جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78ہو گئی ۔

(جاری ہے)

16سالہ مریم گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد جناح ہسپتال میں زیر علاج تھی جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئی ۔ سانحے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78تک پہنچ گئی ہے۔