وزیر اعظم ہاوس میں اہم بیٹھک ،وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزرا اور پارٹی کے سینئیر رہنماوں‌ کو چائے پر بلا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 12:31

وزیر اعظم ہاوس میں اہم بیٹھک ،وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزرا اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم ہاؤس میں آج ایک اہم بیٹھک لگنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزرا اور پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کو آج شام چائے پر بلا لیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کابینہ اراکین اور سینئیر قیادت سے ملاقات میں ملکی حالات پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزرا وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت کا احوال بھی دریافت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات وفاقی وزرا کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنے اور علاج کے لیے گذشتہ ہفتے لندن روانہ ہوئے تھے جہاں 5 روز قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس پہنچے۔ آج ہونے والی ملاقات میں پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کے حوالے سے بھی بات ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :