معاون خصوصی طارق فاطمی سے میانمر کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 اپریل 2016 12:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ نئی حکومت سے میانمار میں امن و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم ملے گا معاون خصوصی طارق فاطمی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز اسلام آباد میں میانمار کے سفیر دین ہننگ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر طارق فاطمی نے میانمار کے سفیر کو پرامن اقتدار منتقلی پرمبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر میانمار کے سفیر نے حالیہ سیلاب میں پاکستان کی امداد پر شکریہ ادا کیا ۔