حکومت خط لکھے ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں، ایف بی آر

جمعرات 21 اپریل 2016 12:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانامہ لیکس کی تحقیقات حکومتی خط سے مشروط کردی ، جب تک حکومت ایف بی آر کو تحقیقات کیلئے خط نہیں لکھے گی تب تک ایف بی آر پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات نہیں کرے گا ،ایف بی آر ترجمان ڈاکٹر اقبال نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جب تک خط نہیں لکھا جائے گا ایف بی آر اس حوالے سے تحقیقات شروع نہیں کریگا جب ہمیں حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا تو ہم پانامہ پیپرز کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کردینگے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پانامہ لیکس میں دو سو سے زائد پاکستانیوں کے نام آئے تھے جن میں وزیراعظم نواز شریف کی فیملی سمیت تین درجن سے زائد سیاستدان شامل ہیں