غیرقانونی طورپر مقیم پاکستانیوں کوملک میں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سعودی عرب

خلیج کے خطے میں دہشت گردوں کی امداد بند ہونے تک ایران کی معذرت بے معنی ہے،سعودی وزیرخارجہ کی گفتگو

جمعرات 21 اپریل 2016 12:11

غیرقانونی طورپر مقیم پاکستانیوں کوملک میں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دے ..

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ غیرقانونی طورپر مقیم پاکستانیوں کویہاں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اس لیے انہیں ملک بدرکیاجارہا ہے ،کسی بھی جرم میں ملوث افرادکو سعودی عرب سے ہمیشہ کیلئے بے دخل کیاجاسکتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہاکہ ایران نے خطے میں عدم استحکام پیداکررکھا ہے ، خلیج کے خطے میں دہشت گردوں کی امداد بند ہونے تک ایران کی معذرت بے معنی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں سعودی سفارتخانہ اور قونصل خانے پر حملہ کے معاملے پر معذرت کی بجائے ایران کی قیادت کو حکومتی پالیسیوں کو تبدیل کرنے، ایک اچھا ہمسایہ بننے، عسکری گروپوں کی حمایت ختم کرنے اور دہشتگردوں کی سرپرستی کا سلسلہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ غیرقانونی افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہو یا کسی اورملک کو شہری،غیرقانونی طورپر کسی کو یہاں مقیم نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :