سعودی شوری کے سابق ممبر ڈاکٹر عبد اللہ العتھیمین ریاض میں‌انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 12:11

سعودی شوری کے سابق ممبر ڈاکٹر عبد اللہ العتھیمین ریاض میں‌انتقال کر ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء): سعودی شوریٰ کے سابق ممبر اور شاہ فیصل انٹرنیشنل پرائز کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد اللہ العتھیمین ریاض میں انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر عبد اللہ کا انتقال 80 برس کی عمر میں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبد اللہ کی نماز جنازہ گذشتہ روز عصر کی نماز کے بعد الراجھی مسجد میں ادا کی گئی وزیر اطلاعات و ثقافت عادل الطریفی کی جانب سے وزارت میں ثقافتی معاملات کی ایجنسی کے نگران نے العتھیمین کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا العتھیمین نے 1987 سے شاہ فیصل کے انٹرنیشنل پرائز کے لیے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے 1999ء سے 2009ء تک مجلس شوریٰ کے ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض کی انجام دہی کی۔