دوسری قومی جونیئر سوکرفٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو شروع ہو گی

جمعرات 21 اپریل 2016 12:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام دوسری قومی جونیئر سوکرفٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو پاک ترک کالج اینڈسکول، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، چمپئن شپ میں بلوچستان کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں اور چیمپئن شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر پی ایس ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلی جائیگی ‘ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 29 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گی اورچیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا 25 اپریل کو ہوگا جس میں چمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس مئی میں پہلی قومی جونیئر سوکرفٹ سال چمپئن شپ لاہور میں کھیلی گئی تھی جس میں بلوچستان کی ٹیم نے چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔