ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سپر سٹار جان میری لارر انتقال کر گئیں
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 12:00
نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء): ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سپر اسٹار جان میری لارر جنہیں چائنہ کے نام سے جانا جاتا تھا ، انتقال کر گئی ہیں۔ حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چائنہ کی موت کسی دوائی کی ممنوعہ مقدار لینے ے باعث ہوئی ہے۔ چائنہ کی موت 45 عمر میں ہوئی۔ غیر ملکی اخبار نے اپنے ذرائع کے توسط سے بتایا کہ چائنہ کو گذشتہ کئی روز سے نہیں دیکھا گیا تھا۔
چائنہ کی ایک دوست اس سے ملنے ان کے گھر گئی جہاں اس نے چائنہ کو اپنے گھر کے بیڈروم میں بے حس و حرکت پا کر پولیس کو اطلاع کی۔(جاری ہے)
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس فی الوقت بھی چائنہ کے گھر پر موجود ہے اور چائنہ کی موت ماضی میں اس کی منشیات لینے کی عادت کے پیش نظر منشیات کی زیادہ مقدار لینے کے باعث واقع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنہ کے گھر سے کوئی ممنوعہ منشیات بر آمد نہیں ہوئیں۔
پولیس نے کہا کہ چائنہ کی موت کسی سازش کا شاخسانہ بھی معلوم نہیں ہوتی۔ دوسری جانب چائنہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی چائنہ کی موت کی خبر کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ چائنہ امریکن ڈبلیو ڈبلیو ای کی سپر اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک امریکن اداکارہ بھی تھیں۔ چائنہ کی موت کی خبر سے ان کے مداحوں میں اداسی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.