پاکستان کپ،کل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

جمعرات 21 اپریل 2016 11:55

پاکستان کپ،کل  پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان بین الصوبائی ون ڈے کرکٹ کپ میں کل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ شعیب ملک پنجاب کی ٹیم کی قیادت کریں گے ‘ سٹار بلے باز یونس خان خیبر پختونخوا ٹیم کی قیادت کریں گے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں 23 اپریل کو سندھ اور اسلام آباد کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

24 اپریل کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں مد مقا بل ہوں گی۔ پنجاب اور اسلام آبادکے درمیان 25 اپریل کو میچ ہوگا۔ 26 اپریل کو ریسٹ ہوگا۔ 27 اپریل کو سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے مابین میچ ہوگا۔ 28 اپریل کو بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ 29 اپریل کو پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ 30 اپریل کو ریسٹ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی پہلی دو ٹیموں کے مابین یکم مئی کو فائنل میچ کھیلا جائے گا