کراچی، ڈیفنس میں کار اور بس میں تصادم، 8 افراد زخمی

جمعرات 21 اپریل 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈیفنس خیابان شمشیر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بس اور کار میں تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں کار اور بس میں سوار تمام افراد متاثر ہوئے جبکہ کار کو شدید نقصان بھی پہنچا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ کار اور بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :