جنوبی افریقی کرکٹر ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

جمعرات 21 اپریل 2016 11:40

جنوبی افریقی کرکٹر ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اپریل 2016ء ) دنیائے کرکٹ کو آج ایک اور صدمہ اس وقت برداشت کرنا پڑا جب جنوبی افریقہ کے مقامی کرکٹر لوکھانیا ٹسیکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فورٹ ہیئر اکیڈمی کے 22سالہ کھلاڑی لوکھانیاٹسیکی پیر کے روز اپنی روز مرہ ٹریننگ کے بعد سستانے کے لیے بیٹھے تو اچانک کھانستے کھانستے نیچے گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایلس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اسی دن اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے غم کا دن ہے ،وہ ٹسیکی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :