عمان کی رہائشی ایک بھارتی نرس مردہ حالت میں‌برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 11:35

عمان کی رہائشی ایک بھارتی نرس مردہ حالت میں‌برآمد

مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : عمان کی رہائشی ایک بھارتی نرس کو مردہ حالت میں بر آمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی قونصلر ممبر نے بتایا کہ بھارتی نرس صلالہ میں موجود اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ متاثرہ خاتون اور اس کا خاوند بھارتی شہر کیرالہ کے رہائشی تھی جو عمان آنے کے بعد یہاں کے مقامی اسپتال میں کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی قونصلر کے مطابق دونوں کی محض چار ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ متاثرہ خاتون کی شناخت چیکو رابرٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ منپریت سنگھ نے بتایا کہ چیکو کو 10 بجے اپنی نوکری پر پہنچنا تھا، لیکن اسپتال نہ پہنچنے پر چیکو کا شوہر اس کی تلاش میں گھر گیا جہاں وہ مردہ حالت میں پائی گئی۔ قونصلر ایجنٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے چیکو کی لاش کو سلطان قبوص اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :