کراچی میں بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام ، سکیورٹی گارڈ کے لیے انعام کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 11:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : کراچی کے علاقہ ناگن چورنگی میں سکیورٹی گارڈ نے بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بنک کے سکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کی جس سے ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال یہ چوتھی بنک ڈکیتی ہے جسے سکیورٹی گارڈ نے ناکام بنایا ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ زخمی گارڈ کی بہادری پر 50 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :