Live Updates

چھوٹوگینگ میں موجود کچھ لوگوں کو عمران خان کی سپاری دی گئی تھی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 10:52

چھوٹوگینگ میں موجود کچھ لوگوں کو عمران خان کی سپاری دی گئی تھی۔ ڈاکٹر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ چھوٹو گینگ میں شامل کچھ افراد کو پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو جان سے مارنے کی سپاری دی گئی تھی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ یہ سپاری حکومت کے کچھ لوگوں نے چھوٹو گینگ میں شامل کچھ جرائم پیشہ افراد کو دی تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پاک فو کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جنہیں کہا گیا تھا کہ شکار پور میں عمران خان کو گولی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جائے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران کان چند ماہ قبل ہی شکار پور کے دورہ پر گئے تھے۔ جہاں عمران خان کو مارنے کی سپاری دو سیاسی جماعتوں کی قیادتوں کی جانب سے دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو گولی سے ٹارگٹ کریں، ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق وہ لوگ اسی گینگ کے اندر موجود ہیں جنہوں نے عمران خان کو گولی کا نشانہ بنانا تھا تاہم اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان محفوظ رہے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس بات کی تحقیق کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :