ٹائپنگ سنٹرمتحدہ عرب امارات میں نیا ترقی کرتا ہوا کاروبار ‘ویزے کی درخواست کا نیا نظام متعارف کروائے جانے سے دوبئی میں رہنے والے تارکین وطن اور شہریوں کو اب ڈائریکٹریٹ جنرل ریزڈینسی و اموجورخارجہ جانے کی ضرورت نہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 اپریل 2016 10:30

ٹائپنگ سنٹرمتحدہ عرب امارات میں نیا ترقی کرتا ہوا کاروبار ‘ویزے کی ..

ابوظہی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اپریل۔2016ء)ٹائپنگ سنٹرمتحدہ عرب امارات میں نیا ترقی کرتا ہوا کاروبار ‘یواے ای میں ویزے کی درخواست کا نیا نظام متعارف کروائے جانے سے دوبئی میں رہنے والے تارکین وطن اور شہریوں کو اب ڈائریکٹریٹ جنرل ریزڈینسی و اموجورخارجہ جانے کی ضرورت نہیں -ویزے میں توسیع یا فیملی ویزا اپلائی کرنے کے لیے اب آپ کو ٹائپنگ سنٹرسے رجوع کرنا ہوگا-قریب ترین ٹائپنگ سنٹرکے بارے میں جاننے کے لیے آپ حکام کی جانب سے جاری کردہ ٹال فری نمبر پر کال کرکے نہ صرف اپنے قریب ترین ٹائپنگ سنٹرکے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اپنی درخواست پراسس کروانے کے لیے وقت بھی لے سکتے ہیں-ڈیرہ دوبئی میں قائم آئی ڈی کارڈ سنٹرنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک خصوصی ہاٹ لائن بھی قائم کردی ہے مگر ابھی یہ ہاٹ لائن صرف عربی زبان‘انگریزی‘اردو‘ملائی میں معلومات فراہم کرئے گی مستقبل قریب میں اس ہاٹ لائن سے دیگر زبانوں میں بھی معلومات حاصل کی جاسکیں گی-نیویواے ای ویژن منصوبے کے تحت متحدہ امارات کے پچیدہ سمجھے جانے والے نظام کو مکمل طور پر آن لائن کرنے اور مختلف زبانوں میں معلومات فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے-حکام کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع‘خاندانی ویزے کا حصول اور نئے ویزے کے لیے اب ڈائریکٹریٹ جنرل ریزڈینسی و اموجورخارجہ جانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ تمام سہولیات اب شہریوں اور تارکین وطن کو ان کے گھروں تک پہنچائی جائیں گی-حکام نے ٹائپنگ سنٹرزکی تعداد کے بارے میں تو نہیں بتایا البتہ ان کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹائپنگ سنٹرزکی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور متحدہ عرب امارات کے ہر بڑے مرکزمیں ایسے سنٹرزقائم کیئے جائیں گے-