دوبئی کے ارب پتی تاجرعبد العزیز الجویرنے عرب دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 اپریل 2016 10:02

دوبئی کے ارب پتی تاجرعبد العزیز الجویرنے عرب دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اپریل۔2016ء) دوبئی کے عرب پتی تاجرعبد العزیز الجویرنے1اعشاریہ14ارب ڈالر کا ایجوکیشن فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو عرب دنیا کا اب تک کسی فردکی جانب سے اعلان کیا جانے والا سب سے بڑا فنڈ ہے-عبداللہ الجویرفاﺅنڈیشن کے تحت پورے مشرق وسطی میں اس فنڈ کے تحت آئندہ10سالوں کے دوران 15ہزار طالب علموں کو اعلی تعلیم کے لیے سکالر سپ دیئے جائیں گے-فنڈ کے چیئرمین عبد العزیز الجویر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی کل دولت کا ایک تہائی تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے-انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے مشرق وسطی میں 369ملین نوجوان ہیں جن کی عمریں25سال تک ہیں مگر بیروزگاری ان کا سب سے بڑا مسلہ ہے کیونکہ زیادہ ترکے پاس اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وسائل نہیں ہیں -

متعلقہ عنوان :