غلامی کے خلاف جدوجہد پرہیریئٹ ٹبمین کی تصویر امریکی ڈالرپر چھپے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 اپریل 2016 08:54

غلامی کے خلاف جدوجہد پرہیریئٹ ٹبمین کی تصویر امریکی ڈالرپر چھپے گی

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء)امریکہ میں غلامی کے خلاف جدوجہد کرنی والی ہیریئٹ ٹبمین پہلی امریکی خاتون ہیں جن کی تصویر امریکی نوٹ پر چھپے گی۔ہیریئٹ 1820 میں غلام پیدا ہوئیں اور انھوں نے 70 افراد کو غلامی کے شکنجے سے نکلنے میں مدد کی۔امریکی محکمہ خزانے نے اعلان کیا ہے کہ ہیریئٹ کی تصویر 20 ڈالر کے نوٹ پر چھپے گی۔

ان کی تصویر سابق صدر اینلاریو جیکسن کی جگہ چھپے گی جیکسن نے کئی افراد کو غلام بنا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ نے 10 ڈالر کے نوٹ سے ایلیگزینڈر ہیملٹن کی تصویر پٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ ہیملٹن امریکی مالیاتی نظام کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ ان کی تصویر ہٹائے جانے کے فیصلے پر بہت تنقید کی گئی تھی۔محکمہ خزانہ کے مطابق 20 ڈالر کے نوٹ کے سامنے ہیریئٹ کی تصویر ہو گی جبکہ جیکسن کی تصویر پشت پر منتقل کر دی جائے گی۔اسی طرح پانچ ڈالر کے نوٹ پر مایہ ناز امریکی رہنماو¿ں کی تصاویر چھپیں گی جن میں گلوکارہ میریئن اینڈرسن، سابق خاتون اول ایلینور روزولٹ اور سول رائٹس کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ شامل ہیں۔