جوہر آباد پولیس کی کرمنلز اور مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی،21ملزمان گرفتار، اسلحہ، کار اور لوٹا ہوا سامان برآمد

بدھ 20 اپریل 2016 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) جوہر آباد پولیس کی کرمنلز اور مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی،21ملزمان گرفتار، اسلحہ، کار اور لوٹا ہوا سامان برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جوہر آباد انسپکٹر طارق محمودنے علاقے میں گشت کے دوران اطلاع ملنے پر تعلیمی باغ بلاک 14فیڈرل بی ایریا میں کامیاب کاروائی کر کے ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گینگ کے 2ملزمان محمد سلمان اور محمد جاوید کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2پستول ، 2میگزین ، 8کارتوس اور چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔

جبکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران کالے شیشے والی کار روک کر کار سوار فواد علی خان کو گرفتار کر کے کار قبضے پولیس میں لے لی۔ مزید براں مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر کے سنگین مقدمات میں مطلوب 18مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔

متعلقہ عنوان :