کوئٹہ، ملکی حالات بالخصوص بلوچستان وکوئٹہ میں امن وامان اوردیگرمشکلات کے حل کے حوالے سے حلقہ درودشریف کا انعقاد

بدھ 20 اپریل 2016 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) حضرت پیرسیدغلام حسین شاہ بخاری نقشبندی مدظلہ العالی کی ہدایت پر ملک کے حالات بالخصوص بلوچستان وکوئٹہ میں امن وامان اوردیگرمشکلات کے حل کے حوالے سے حلقہ درودشریف کا انعقادجامع مسجد ڈی ایس آفس ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں ہر جمعرات بعدنمازمغرب تاعشاء خطیب جامع مسجد قاری نورمحمد حسینی کی زیرصدارت ہوتاہے جس میں اجتماعی طورپردرودناریہ پڑھاجاتاہے،بیان میں کہاگیاکہ درودناریہ کی برکت سے کافی لوگ فیضیاب ہوئے ہیں حضورپاک ﷺ کی ذات اقدس پر ایک مرتبہ درود پاک بھیجنے والے پردس رحمتیں نازل ہوتی ہیں دس درجات بلندہوتے ہیں اور دس گناہ مٹادیئے جاتے ہیں،تمام اہل ایمان کو چاہیے کہ درود پاک کی کثرت کو اپنی زندگی کامعمول بنائیں تاکہ دنیابرزخ اور آخرت کی تمام مشکلات الله پاک کے فضل اورنبی پاک ﷺ کی رحمت سے حل ہوجائیں بیان میں عاشقان نبی پاک ﷺسے اپیل کی گئی کہ اس بابرکت محفل میں شریک ہوکراجتماعی درودپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کریں اوردعاکریں الله رب العزت اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے میں امت مسلمہ پررحم وکرم فضل فرمائے۔

متعلقہ عنوان :