ملک بھر سے لوگ پاک سرزمین پارٹی کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے آرہے ہیں، مصطفی کمال

دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ باغ جناح کا دورہ

بدھ 20 اپریل 2016 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر سے لوگ کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے آرہے ہیں، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ باغ جناح کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ آج سے 24اپریل کے جلسے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور اب سے پارٹی معاملات جناح گراوٴنڈ سے ہی دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشتگرد، ٹارگٹ کلر اور را کے ایجنٹ نہیں ہیں چند لوگوں کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ کا داغ لگا ہے اور اگر ہم ناکام ہوگئے تو یہی داغ آنے والی نسلوں پر بھی لگے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت تباہی ہوگئی اب ہمیں گھروں سے نکل کر داغ دھونا ہے کیونکہ کراچی کے لوگ دشمنیاں ختم کرکے مل کر رہنا چاہتے ہیں، مصطفی کمال نے مخیر حضرات سے جلسے کے لیے رقم کی اپیل بھی کی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہماری نومولود پارٹی کو جلسے کے لیے ایک خطیر رقم کی ضرورت ہے جس کے لیے مخیر حضرات ہم سے تعاون کریں تاکہ ہم کراچی کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کلر اور را ایجنٹ بننے سے روکیں۔