مجسٹریٹ صاحبان کی جانب سے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کے سمری ٹرائل کو چیلنج کر دیا گیا

بدھ 20 اپریل 2016 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) محکمہ پراسیکیوشن(پنجاب) نے مجسٹریٹ صاحبان کی جانب سے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کے سمری ٹرائل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیا رکیا گیاہے کہ متعلقہ مجسٹریٹ صاحبان فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے ان کے خلاف ٹرائل شرو ع کر دیتے ہیں۔

مجسٹریٹ صاحبان کے اس اقدام سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فوڈ ایکٹ میں ہونے والی حالیہ ترامیم کا مقصد اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنانا تھا تاہم متعلقہ مجسٹریٹ صاحبان فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے میں مقدمات کو ترامیم سے پہلے کے تناظر میں دیکھتے ہوئے خود ہی ان کا سمری ٹرائل شروع کر دیتے ہیں۔ درخواست میں استدعا گئی ہے کہ اس اقدام کو یقینی بنایا جائے کہ مذکورہ اقسام کے مقدمات کو صرف مقرر کردہ جج صاحبان کی عدالتوں میں ہی زیر سماعت لایا جائے۔ ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج نے مذکورہ درخواست کو سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بجھوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :