ڈینگی سے بچاؤ آگاہی مہم ، ریلوے ہیڈ کوارٹرز اور ملازمین کے کوارٹرز میں ڈینگی سپرے اور پمفلٹ تقسیم

بدھ 20 اپریل 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان ریلوے بوائے اسکاؤٹس ا یسوسی ایشن ہیڈ کوارٹرز آفس ڈسڑکٹ کے زیرِ اہتمام ریلوے ہیڈ کوارٹرز اور اس سے ملحقہ ملازمین کے کوارٹرز میں ڈینگی سے بچاؤ آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈینگی سپرے اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زاہد ، ڈپٹی چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ، غلام رسول سومرو، صدر بوائے اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر ڈسٹرکٹ ،فرید احمد،ڈسٹرکٹ کمشنر اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر، سرفراز قمر ڈاہا،اسسٹنٹ کمشنر اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر،سید اعجازالحسن بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے اسکاؤٹس کوڈینگی سے بچاؤ کے لئے چھوٹی چھوٹی احتیاطی تدابیربھی بتائیں جن پر عمل کر کے ہر شخص اپنے آپ کو محفوظ بنا سکتاہے۔ تمام اسکاؤٹس نے ان ہدایات کو بغور سنا اور ان پر خود عمل کرنے اور دوسروں کو بھی عمل کروانے کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :