خیبرلیکس کے حوالے سے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی بنائی ہوئی تحقیقاتی کمیٹی ٹھیک نہیں،میاں افتخارحسین
وزیراعلیٰ کو اخلاقی طورپر اپنی حکومت کے وزیر کی کرپشن اور بدعنوانی کا اعتراف کرکے ان کے خلاف ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن بناکر معاملے کی تحقیقات کرانی چاہئیں
بدھ 20 اپریل 2016 21:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء!عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے خیبرلیکس کے حوالے سے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی بنائی ہوئی تحقیقاتی کمیٹی کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعت پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیٹی کا مطالبہ کرتے ہیں مگر خیبرلیکس کے لیے پھر دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں۔
جو خیبربینک کو ختم کرنے کی ایک سازش اور اپنا حکومتی دامن بچانے کی کوشش ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے آٹھ خزانہ میں جلسۂ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں افتخارحسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اخلاقی طورپر اپنی حکومت کے وزیر کی کرپشن اور بدعنوانی کا اعتراف کرکے ان کے خلاف ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن بناکر معاملے کی تحقیقات کرائی جائے ،مگر عجیب بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے خیبرلیکس کی تحقیقات کے لیے اپنی مرضی کی کیبنٹ کمیٹی بنارکھی ہے جو بینک انتظامیہ اور اپنی حکومت کے جرم پرپردہ ڈالنے کا ایک پری پلان منصوبہ ہے،انہوں نے اس امر پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ بینک انتظامیہ کی جانب سے جو اشتہار شائع کیاگیا اس میں بڑی وضاحت کے ساتھ وزیرخزانہ کی کرپشن، اقرباء پروری اور اپنے لوگوں کو قرضوں سے نوازنے کاذکر تو کیا گیاہے مگر پی ٹی آئی کی جوصفائی پیش کی گئی ہے اس سے سراج الحق کی کرپشن کے خلاف ملک گیر مہم کی قلعی کھل گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.