جمہوریت کو باہر سے نہیں موجودہ حکمرانوں سے خطرہ ہے، پا نا مہ لیکس نے شرفا ء کا پردہ چاک کر دیا‘محمود الرشید

زرداری کو کرپٹ کہنے والے خود بڑے لٹیرے نکلے، کرپٹ ٹولہ اپنے ’’ سر دار‘‘ کو بچانے کیلئے سرگرم ہو گیا تاریخ اور قوم لٹیروں کو بچانے والی جماعتوں کو معاف نہیں کریگی ‘صحافیوں سے گفتگو

بدھ 20 اپریل 2016 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ جمہوریت کو باہر سے نہیں موجودہ حکمرانوں سے خطرہ ہے، پا نا مہ لیکس نے شرفا ء کا پردہ چاک کر دیا، زرداری کو کرپٹ کہنے والے خود بڑے لٹیرے نکلے، کرپٹ ٹولہ اپنے ’’ سر دار‘‘ کو بچانے کیلئے سرگرم ہو گیا لیکن تاریخ اور قوم لٹیروں کو بچانے والی جماعتوں کو معاف نہیں کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکمران یہ بھول بیٹھے ہیں کہ اب وہ اﷲ کی پکڑ میں ہیں، پانا مادستاویزات کی جیسے جیسے اقساط آئیں گی حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہوتا چلا جائیگا۔

(جاری ہے)

عوام آصف علی زرداری سے دولت واپس لانے کا مطالبہ کرنے والے حکمرانوں کی حقیقت سے آشنا ہو چکے ہیں، احتساب کا وقت آگیا ہے جو پارٹی ملکی دولت واپس لانے میں رکاوٹ بنی قوم کبھی اس کو معاف نہیں کریگی۔

ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ بلا امتیازاحتساب کے حوالے سے آرمی چیف کا بیان20کروڑعوام کی ترجمانی ہے۔ اس کو غلط انداز میں نہ سمجھا جائے۔جمہوریت کو اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ باہر سے نہیں موجودہ حکمرانوں سے ہے۔تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ جمہوریت بچانے کیلئے حکمرانوں کو بھی داؤ پیچ کی بجائے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ30سالوں سے شریف برادران جمہوریت کی آڑ اور نام نہاد ترقی کی آڑ میں لوٹ مار کر رہے ہیں اور ہمیشہ سے آزادانہ احتساب کے قیام میں رکاوٹ ہیں۔ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت کا نظام قائم ہیں لیکن عوام اس ظلم کے نظام کے آگے سر جھکانے کی بجائے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :