احتساب کی موجودہ صوبائی ووفاقی اداروں سے عوام کا اعتماداٹھ چکاہے،بیگم نسیم ولی خان

عوام کی لوٹی ہوئی دولت کوواپس لانے کیلئے ایک ایسا احتسابی ادارہ بناناچاہیے جوجرنیل سے لیکرسیاستدان اور بیوروکریٹ سے لیکرصحافی تک کااحتساب کرے،عوامی نیشنل پارٹی ولی کی چیئرپرسن کی پشاورمیں پریس کانفرنس

بدھ 20 اپریل 2016 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی (ولی )کی چیئرپرسن بیگم نسیم ولی خان نے کہاہے کہ احتساب کی موجودہ صوبائی ووفاقی اداروں سے عوام کا اعتماداٹھ چکاہے ،عوام کی لوٹی ہوئی دولت کوواپس لانے کیلئے ایک ایسا احتسابی ادارہ بناناچاہیے جوجرنیل سے لیکرسیاستدان اور بیوروکریٹ سے لیکرصحافی تک کااحتساب کرے۔

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی خان نے کہاکہ پانامالیکس کے حوالے سے وہ اپوزیشن جماعتوں اس مطالبے کی حمایت کرتی ہے کہ تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے لیکن آج تک جتنے بھی کمیشن بنے ہیں کسی کاکوئی نتیجہ نہیں سامنے نہیں آیا ،بیگم نسیم ولی خان نے کہاکہ آرمی چیف راحیل شریف کایہ بیان کہ احتساب ہوناچاہیے پوری قوم کی یہی آواز ہے لیکن احتساب صرف ایک مخصوص طبقے تک نہیں جرنیل ،سیاستدان،بیوروکریٹ ،صحافیوں اور تمام طبقات کی احتساب وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر فریدطوفان نے کہاکہ اقتصادی راہداری کی ترقی کا مقصد صرف پنجاب ہی نہیں خیبرپختونخوا اور دیگرصوبوں کو بھی اس میں شامل کیاجائے اورخیبرپختونخوا کے عوام کسی بھی صورت اقتصادی راہداری کے روٹ کے بدلنے کے حق میں نہیں ہے اگربدلنے کی کوشش کی گئی توپوراخیبرپختونخوا اس کے خلاف کھڑی ہوگی