جامعہ نعیمیہ کی سالانہ’’ تقریب ختم بخاری‘‘24اپریل کوہوگی

مفتی عبدالعلیم سیالوی،مفتی عبداللطیف جلالی ،ڈاکٹر راغب نعیمی ودیگررہنماخطاب کریں گے

بدھ 20 اپریل 2016 20:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی سالانہ ’’تقریب ختم بخاری ‘‘شریف24اپریل کو جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوگی۔جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کریں گے جبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،مفتی عبداللطیف جلالی سمیت ملک کے نامو ر علماء کرام،شیوخ الحدیث اظہارخیال فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق تقریب ختم بخاری شریف میں شیخ الحدیث مفتی انورالقادری،مولاناغلام نصیر الدین چشتی،مولانا محبوب احمد چشتی،ڈاکٹر سلیمان قادری،مفتی محمد عمران حنفی،مفتی محمدعارف حسین،مفتی غلام مرتضیٰ نقشبندی،مفتی محمدمدنی،سید زین العابدین،مولانا محب الرسول،پروفیسر لیاقت علی صدیقی( مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان)مولانا شفقت علی یوسفی،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،قاری محمدامیرقادری،مولانا فاروق امیر،مولاناریاض احمد،مفتی ندیم قمر،حافظ سفارش علی نعیمی سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ کرام،طلباء ،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران ،ذمہ داران،کارکنان اور عامۃ الناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :