چیف جسٹس کسی وجہ سے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی نہیں کرتے توپھر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ٗ سعید غنی

بدھ 20 اپریل 2016 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس کسی وجہ سے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی نہیں کرتے توپھر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو کہا گیا ہے کہ تحقیقات سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے بجائے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کروائی جائیں۔

سعید غنی نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو عدالتی کمیشن بنانے کے لیے کہا گیا لیکن اگر چیف جسٹس کسی وجہ سے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی نہیں کرتے تو پھر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی بنائی جاتی ہے تو اس میں حکومت سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کی یکساں نمائندگی ہو اور حزب اختلاف کی جماعتیں تحقیقات کے لیے ٹرمز آف ریفرنس بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :