سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زر داری کی کراچی واقعہ کی مذمت

جلد ملزموں کو گرفتار کیا جائے ٗدونو ں رہنماؤں کی ہدایت پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے ٗعمران خان

بدھ 20 اپریل 2016 19:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زر داری نے کراچی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جلد ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سخت مذمت کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیااور ہدایت جاری کی کہ جلد اجلد ملزموں کو گرفتار کیا جائے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کو پاکستان کو کمزو ر بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے ۔