دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح بالآخر پاکستان کی ہوگی،لوگوں کی لاشیں گرنا برداشت نہیں کرسکتے،پانامالیکس کے حوالے سے انکوائری کمیشن پر کابینہ کمیٹی سنجیدگی سے کام کررہی ہے،بعض عناصر معاملے کو ہوادیکر حکومت کے خلاف مہم چلارہے ہیں

وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 اپریل 2016 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح بالآخر پاکستان کی ہوگی،لوگوں کی لاشیں گرنا برداشت نہیں کرسکتے،پانامالیکس کے حوالے سے انکوائری کمیشن پر کابینہ کی کمیٹی سنجیدگی سے کام کررہی ہے،بعض عناصر معاملہ کو ہوادیکر حکومت کے خلاف مہم چلارہے ہیں ،میں نہ مانوں کی بات کرنے والوں کا اپنا ذاتی ایجنڈا ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح ہوگی،لوگوں کی لاشیں گرنا برداشت نہیں کرسکتے،پانامالیکس کے معاملہ پر وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی کابینہ کی کمیٹی سنجیدگی سے کام کررہی ہے اوراپوزیشن جماعتوں سے مل رہی ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے،اپوزیشن سمیت تمام لوگوں کو تحقیقات پر اعتماد کرنا چاہئے،میں نہ مانوں کی بات کرنے والوں کا ذاتی ایجنڈا ہوگا،وزیراعظم کے خاندان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں،بعض عناصر معاملہ کو ہوا دے رہے ہیں اور مہم چلارہے ہیں،اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو کمیشن کے سامنے پیش کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا بیان کسی خاص طبقہ کی جانب اشارہ ہے،احتساب کے حوالے سے حکومت کا بھی وہی موقف ہے اس حوالے سے حکومت اورتمام ادارے ایک صفحے پر ہیں،احتساب کے لئے موثر نظام ہونا چاہئے،ثبوت کی بنیاد پر ایکشن ہونا چاہئے،محض بدنامی نہیں کرنی چاہئے۔