وکٹیں گرانے والے الیکشن ہارے تو پتلی گلی سے نکلنا ہوگا،ڈاکٹرفاروق ستار

ایم کیو ایم میں ایم پی اے اور ایم این ایز کے لیے 65فیصد کوٹا لڑکیوں کو دیا جاتا ہے،سینئر ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی

بدھ 20 اپریل 2016 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ وکٹیں گرانے والے الیکشن ہارے تو پتلی گلی سے نکلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ وکٹیں گرانے والوں کی الیکشن میں عوام وکٹ گرائے گی تو ہنگامی حالت میں نکلنے کے راستے پر نظر رکھیں ۔الیکشن ہارنے پر پتلی گلی سے نکلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ایم کیو ایم میں ایم پی اے اور ایم این ایز کے لیے 65فیصد کوٹا لڑکیوں کو دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :