وزیر اعلیٰ پنجاب سے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے سرگودھا کے رہائشی سرکاری سکول کے طالب علم ابو حفظ کی ملاقات
ابو حفظ کو 5لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ دیا، ابوحفظ کی دسویں جماعت میں زیر تعلیم بہن کو بھی لیپ ٹاپ ،سکول پرنسپل کو ایک لاکھ روپے انعام دیا ابو حفظ جیسے ہونہار باصلاحیت طالبعلم پاکستان کا سرمایہ ،پہچان ہیں،ملک یا بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی‘ شہباز شریف
بدھ 20 اپریل 2016 18:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئی نسل روشن مستقبل کی ضمانت ہے،پاکستانی بچے صلاحیت میں کسی سے بھی کم نہیں ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ہمارے طلبا و طالبات نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کا لوہا منوایا ہے ۔وہ یہاں ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈمیڈل جیتنے والے گورنمنٹ ہائی سکول بھابھڑا،کوٹ مومن سرگودھا کے ساتویں جماعت کے طالب علم ابو حفظ سے ملاقات کررہے تھے۔
ہونہار طالب علم کے والدین، بہن اورسکول کے پرنسپل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابو حفظ جیسے ہونہار باصلاحیت طالب علم پاکستان کا سرمایہ اور پہچان ہیں۔(جاری ہے)
ابو حفظ نے اپنی اور اساتذہ کی محنت اوروالدین کی دعاؤ ں سے ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایسے ہونہار طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اورایسے ہونہار طلبا وطالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ ابو حفظ جیسے طالب علموں کی حوصلہ افزائی پاکستان کے روشن مستقبل پر سود مند سرمایہ کاری ہے ۔وزیراعلیٰ نے سکول کے پرنسپل کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اساتذہ کا رتبہ بہت بلند ہے ۔اساتذہ قوم کے ہونہاروں کی معیاری تعلیم و تربیت اور کردارسازی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔وزیراعلیٰ نے ابو حفظ کو 5لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ابو حفظ کی مستقبل میں پاکستان یا بیرون ملک جہاں بھی وہ تعلیم حاصل کرنا چاہے، تمام اخراجات برداشت کرے گی۔وزیراعلیٰ نے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر طالب علم ابوحفظ ،اس کے والدین،سکول کے پرنسپل اوربہن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ابو حفظ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ایسے ذہین طالب علم ہمارا سرمایہ ہیں جن کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابوحفظ کی دسویں جماعت میں زیر تعلیم بہن عمامہ کو بھی لیپ ٹاپ جبکہ سکول کے پرنسپل کو ایک لاکھ روپے انعام دیا۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔واضح رہے کہ ابوحفظ نے یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کے زیر اہتمام ریاضی کے بین الااقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ابوحفظ کے والد سرکاری سکول میں ٹیچر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.