پنجاب میں عالمی سطح پر ہونے والی پولیو کی ویکسین کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل

25 اپریل کے بعد عالمی ہدایات کے مطابق پاکستان سے بھی ٹرائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین کا سٹاک ختم کر دیا جا یگاا،اسکی جگہ بائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین 2 اقسام کے وائرس کے خلاف ویکسین ہر جگہ استعمال کی جائیگی‘ ڈاکٹر منیر احمد کی سربراہی میں اجلاس میں فیصلہ

بدھ 20 اپریل 2016 18:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پنجاب میں عالمی سطح پر ہونے والی پولیو کی ویکسین کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 25 اپریل کے بعد عالمی ہدایات کے مطابق پاکستان سے بھی ٹرائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین (تین اقسام کے وائرس کے خلاف) کا سٹاک ختم کر دیا جا ے گااور اس کی جگہ بائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین 2 اقسام کے وائرس کے خلاف ویکسین ہر جگہ استعمال کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ڈا ئریکٹر توسیعی پرگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر منیر احمد کی سربراہی میں گزشتہ روز حکومتی ماہرین اورعالمی ادارہ صحت ، یو نیسف اور بین الاقوامی اداروں کے تیکنیکی ماہرین کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کولڈ رومز ، تمام ای پی آئی مراکز (پرائیویٹ یا سرکاری)، پولیو سرٹیفیکیشن سنٹرز اور گزر گاہوں پر قا ئم سنٹرز اور ٹیموں میں مو جود tOPV کے سٹاک کے معا ئینے کے لیے جامع پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 25 اپریل 2016 سے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔ پوری دنیا میں حفاطتی پروگرام اور پولیو مہمات میں tOPV کا استعمال ختم کیا جا رہا ہے او ردنیاکے 155 ممالک میں اب بائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین کا استعمال شروع ہو جائیگا۔پاکستان میں اس کی تاریخ25 اپریل متعین کی گئی تھی۔ 25 اپریل کے بعد tOPV کی خوراک کسی کو نہیں دی جا ئیگی او راسکی جگہ بائی ویلنٹ اورل پولیو ویکسین روٹین ای پی آئی ، پولیو مہم، پولیو سرٹیفیکیشن سنٹرز اور گزرگاہوں پر قا ئم سنٹرز پر استعمال ہوگی جبکہ او پی وی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

ڈائریکٹر توسیعی پرگرام براے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر منیر احمدنے بتایا کہ tOPV میں پولیو کے تینوں وائرس (1,2,3 ) کے خلاف مدافعت موجود ہے۔ ۔ مزید برآں ٹیکے کی شکل میں دی جانے والی آئی پی وی دینے سےType-1,3 سمیت Type-2 پو لیو وائرس کے خلاف قوت مدافعت دی جا تی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی مانیڑز ڈسٹرکٹ اور تحصیل کولڈ رومز ،ای پی آئی سنٹرز (پرائیویٹ یا سرکاری) پولیو سرٹیفیکیشن سنٹرز اور پی ٹی پی کا وزٹ کریں گے -

متعلقہ عنوان :