پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی آل پاکستان پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول میں شاندار کارکردگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اپریل 2016 18:04

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20اپریل۔2016ء) :پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء طالبات نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی ڈسٹرکٹ صوابی کے زیر اہتمام منعقدہ سی ڈی ای ایس کے تحت اٹھارہویں آل پاکستان پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول 2016ء کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور اور آل چیمپئن کا اعزاز اجیت لیا۔

ان میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے وجاہت اورنگزیب کو بیسٹ پراڈکشن جبکہ سبینہ جاوید بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز سے زین العابدین کو بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر جبکہ ذیشان علی کو بیسٹ ووکلسٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی طرح بہترین انسٹرومینٹل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے مسلم شاہگان اور انسٹی ٹیوٹ سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے ذیشان علی ٹھہرے۔

(جاری ہے)

کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے حمزہ اعجاز بہترین کوریوگرافر جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے ذیشان علی اور انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے مسلم شاہگان بہترین بینڈ قرار دیاگیا۔ مختلف شعبہ جات کے طلباؤ طالبات بشمول سبینہ جاوید، سبطے حسن ، اسامہ غیور، سارہ طارق، روشنی سعید، سیدہ لبیکا حسن، حسنین جمیل ، زین العابدین،عثمان ریحان، وجاہت اورنگزیب، حماس چوہدری، ہاشم عمر، عتیق الرحمان، عطاء سبحانی، محمد ارسلان اور ذیشان علی نے بہترین پلے پیش کرتے ہوئے ٹیم ٹرافی اپنے نام کی ۔

ان مقابلوں میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان ، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد اور لاہور، این سی اے راولپنڈی اور لاہوراور اقراء یونیورسٹی سمیت بیس اداروں سے طلبہ نے شرکت کی۔