مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی فاروق عبداﷲ کا شاعر مشرق علامہ اقبال کو 78 ویں برسی پر خراج عقیدت

علامہ اقبال کا کلام صرف برصغیر کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے انمول، لافانی اور نادر سرمایہ ہے،فاروق عبداﷲ

بدھ 20 اپریل 2016 18:00

سری نگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی اورنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداﷲ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو اْن کے 78 ویں یوم وصال پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْن کاکلام صرف برصغیر کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے انمول، لافانی اور نادر سرمایہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداﷲ نے عر مشرق علامہ محمد اقبال کو اْن کے 78 ویں یوم وصال پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اقبال کا پیغام خود اعتمادی پر مبنی ہے۔شاعر مشرق کا 78 واں یوم وصال 21 اپریل کو پوری دنیا میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :