الخدمت نے حب میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام منظوری دیدی

الخدمت تعلیم و صحت کے میدان میں لوگوں کی خدمت کر رہی ہے ،سینئر نائب صدر احسان للہ وقاص ،اجلاس سے خطاب

بدھ 20 اپریل 2016 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) الخدمت نے حب میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکے قیام اور اس پر ابتدائی کام کے آغازکی منظوری دی جبکہ بیلہ میں اسکول کے قیام کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

الخدمت کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز کراچی سب آفس میں مرکزی سینئر نائب صدر احسان اللہ وقاص کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں اسسٹنٹ سیکر یٹری اعجاز اللہ خان ،عاصم سنجرانی صدر بلوچستان ریجن، قاضی سید صدرالدین موجود تھے جبکہ عبدا لحق ہا شمی امیر جماعت اسلا می بلوچستان ،مولا نا ہدایت الرحمن سیکر یٹری جنرل نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ،اجلاس میں ضلع لسبیلہ میں الخدمت کے کاموں کو منظم کرنے اورآئندہ کے منصوبوں کیلئے لا ئحہ عمل طے کیا گیا ،اس موقع احسان اللہ وقاص نے کہا ہے کہ الخدمت ملک بھر میں تعلیم وصحت کے شعبوں میں لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، ان کاکہنا تھا حب میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اہم سنگ میل ثابت ہو گا ،سینٹر سے نئی نسل فنی تعلیم حاصل کر کے باعزت روز گار کما سکے گی ،انہوں نے الخدمت ذمہ داران کو ہدایت کی کہ سینٹر کیلئے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا جائے ،بعدازاں انہوں نے الخدمت فریدیعقوب اسپتال کا بھی دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ،انہوں نے اسپتال طرز تعمیر اور تزئین وآرائش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ گلشن حدید اور گردونواح کے لوگوں کو بہترین طبی سہو لتیں فراہم کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :