سعودی عرب کے6ارب پتیوں کی مجموعی دولت34اعشاریہ6ارب ڈالرسے زیادہ ہے- لبنان کے7ارب پتیوں کی مجموعی دولت کا تخمینہ12اعشاریہ2ارب ڈالرہے:رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 17:40

سعودی عرب کے6ارب پتیوں کی مجموعی دولت34اعشاریہ6ارب ڈالرسے زیادہ ہے- ..

ابوظہبی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) عرب دنیا میں ارب پتی افراد کی سب سے زیادہ تعداد لبنان میں ہے جہاں7ارب پتیوں کی مجموعی دولت کا تخمینہ12اعشاریہ2ارب ڈالرہے مگردولت کے اعتبار سے سعودی سب سے آگے ہیں سعودی عرب کے6ارب پتیوں کی مجموعی دولت34اعشاریہ6ارب ڈالرسے زیادہ ہے‘متحدہ عرب امارات میں بھی 6ارب پتی ہیں جن کی مجموعی دولت19اعشاریہ7ارب ڈالر‘مصرکے6امیرترین افرادکے پاس 14اعشاریہ2ارب ڈالرہیں‘اومان کے3امیرترین افراد 6اعشاریہ2ارب ڈالر‘مراکش کے2ارب پتی3اعشاریہ2ارب ڈالر‘الجریا کا ایک شہری3اعشاریہ1ارب ڈالراور قطرکا ایک شہری2ارب ڈالر کا مالک ہے -حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے صاحبزادے فہدالحریری کو نوجوان ترین عرب قراردیا گیا ہے -فرانس کے شہرپیرس میں مقیم جوایک اعشاریہ دوارب ڈالرکے مالک ہیں -ان کے والد لبنان کے سابق وزیراعظم فریق حریری پر بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں -ایک عرب جریدے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے12شہری مستقبل کے امیرترین افرادہوسکتے ہیں جوکہ مجموعی طور پر36اعشاریہ2ارب ڈالرکے مالک ہیں -امیر ترین خاندانوں کی تعداد کے حوالے سے بھی سعودی عرب 15امیرترین خاندانوں کے ساتھ پہلے نمبر ہے جن کی مجوعی دولت کا تخمینہ36اعشاریہ3ارب ہے-

متعلقہ عنوان :