ڈپٹی کمشنر کورنگی محمد زمان ناریجو نے9000 روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح

بدھ 20 اپریل 2016 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء)ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی محمد زمان ناریجونے رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو کے ہمراہ 9000 روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کیاڈپٹی کمشنر کورنگی محمد زمان ناریجو نے بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج سسٹم کے بڑھتے مسائل کی درستگی کے حوالے سے اقدامات کرکے عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلائیں ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی نے کہا کہکورنگی ٹاؤن کی ہر گلی ومحلے میں برابری کی بنیاد پر تعمیر و ترقی کے کام تسلسل سے جاری ہے جن میں گلیوں و سڑکوں پر روشنی کے انتظامات، ناجائز تجاویزات کا خاتمہ ،خواتین ،بچوں اور نوجوانوں کیلئے پارک وپلے گراؤنڈ کی تعمیراور دیگر تعمیراتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور ٹاؤن انتظامیہ کورنگی میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے لوگوں کے روزمرہ کے معمولات میں صحت مندانہ تبدیلیاں لانے میں اہم پیش رفت ہورہی ہے اور انتظامیہ وسائل میں کمی کے باوجود انتھک محنت، بہتر پلاننگ اور کورنگی کی عوام کے تعاون سے بلدیہ کورنگی کی مجموعی صورت حال کو مثالی بنانے کیلئے ترقی و خوشحالی کے نہ ختم ہونے والے سفر پر گامزن کر دیا ہے موقع پر موجود عوام الناس سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو نے کہا کہ انتظامیہ عوام الناس کو بلا امتیاز وتفریق رنگ و نسل خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں اور تمام علاقوں میں عوام الناس کی بنیادی سہولیات برابری کی بنیاد پر ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کے سلسلے میں ہمہ تن گوش ہیں ۔