موجودہ حکومت نے سرکاری محکموں کو مثبت اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کاپابند بنایا ہے، ارشد عمرزئی
بدھ 20 اپریل 2016 17:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی مسائل کا ٹھوس بنیادوں پر حل کابیڑہ اٹھایا ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے تمام سرکاری محکموں کو مثبت اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کاپابند بنایا ہے جسکی وجہ سے اب عوام کو بغیر کسی سیاسی مداخلت کسی بھی سرکاری ادارے سے بر وقت خدمات حاصل ہوتی ہیں۔
قومی وطن پارٹی مخلوط صوبائی حکومت کاحصہ ہوتے ہوئے اس صوبے کے غریب عوام کی بلاامتیاز خدمت جاری رکھے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز ممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمندکی قیادت میں آئے ہوئے اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے قومی وطن پارٹی کے عہدیداران کے وفد سے پشاورمیں بات چیت کے دوران کیا۔(جاری ہے)
ممبر صو بائی اسمبلی جمشید خان مہمندنے معاون خصوصی کواپنے علاقے میں صحت وتعلیم ،آبنوشی اورذرائع مواصلات سے متعلق عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورکہا کہ ماضی کی ناقص حکمت عملی کے باعث آج غریب لوگوں کو کئی ایک مشکلات کاسامنا ہے اور وہ موجودہ حکومت سے اپنے مسائل کی جلد حل کی توقع کئے ہوئے ہیں۔
معاون خصوصی نے وفد کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور مختلف نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے ۔ارشد عمرزئی سے معززین کے وفود نے بھی ملاقات کی جن سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے اقتدار میںآ نے کامقصد غریب لوگوں کے مسائل حل کرنا اورمحروموں کوان کا حق دلانا ہے اور ان کی پارٹی بلند وبانگ دعوؤں کی بجائے صوبوں کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرناچاہتی ہے۔وفد نے مسائل توجہ سے سننے اور حل کی یقین دہانی پر معاون خصوصی کا شکریہ اداکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.