آپریشن ضرب آہن کی کامیابی: چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ہیں، 90ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو فورسز کے حوالے کردیا ،ہتھیار ڈالنے والوں میں37خواتین اور 28بچے بھی شامل ہیں،خواتین اور بچوں کو لانچوں کے ذریعے لایا گیا،ڈاکوؤں سے بازیاب ہونیوالے اہلکار خریت سے ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اپریل 2016 17:33

آپریشن ضرب آہن کی کامیابی: چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے ..

راجن پور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20اپریل۔2016ء):چھوٹو گینگ نے ساتھیوں سمیت فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں،کچے کے علاقے میں آپریشن ضرب آہن کے نتیجہ میں چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ہیں،فورسز نے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا ہے،جس کے باعث90 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج چھوٹو گینگ کے 90ڈاکوؤں نے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ہتھیار ڈالنے والوں میں37خواتین اور 28بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار قیدی ڈاکوؤں کو جیل منتقل کرنے کیلئے وین بھی پہنچا دی گئی ہے۔ڈاکوؤں سے بازیاب ہونیوالے 24اہلکار خریت سے ہیں جن آئی جی پنجاب سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔خواتین اور بچوں کو لانچوں کے ذریعے لایا گیا۔ایک لانچ میں 50دوسری میں 40افراد لائے گئے۔تاہم چھوٹو گینگ کے حوالے سے سرکاری طورپر باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔