وزیر اعلی شہباز شریف سے برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے سی ای اوڈاکٹرڈنکین سلبی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ اور پنجاب حکومت کے مابین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے تعاون پر اتفاق
بدھ 20 اپریل 2016 17:23
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹرڈنکین سلبی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی خصوصاً انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تنظیم نواور اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا، برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ نے پنجاب کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون پر اتفاق کیا،وزیر اعلی نے برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے،وبائی امراض کی روک تھام اور تدارک کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے اوراس ادارے کی تنظیم نو اوراس میں اصلاحات کے حوالے سے برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شعبہ صحت کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے اور عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ لاہور میں ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اسی طرح انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو بھی ماڈل ادارہ بنانا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ادارہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے برطانوی تعاون سے اسے جدید خطوط پر چلانا ہے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ پبلک ہیلتھ برطانیہ ڈاکٹرڈنکین سلبی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن معاونت کریں گے،برطانوی وفد کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف شعبہ صحت میں بہتری لانے کیلئے ایک ویژن کے تحت کام کررہے ہیں،شہبازشریف کے ویژن کو سیلوٹ کرتے ہیں،ہمیں خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف حقیقی معنوں میں عوام کو معیاری صحت عامہ کی سہولتوں کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں،مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، سیکرٹری سپیشلائزہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےئر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.