(ن) لیگ کا مشن کر پشن مکاؤ نہیں ”کر پشن بچاؤ “ہے‘ چوہدری محمدسرور

بدھ 20 اپریل 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کا مشن کر پشن مکاؤ نہیں ”کر پشن بچاؤ “ہے، دہشت گردی اور کر پشن میں کوئی فرق نہیں دونوں کیلئے آپر یشن وقت کی ضرورت بن چکا ہے،حکمران کمیشن بنانے کے معاملے میں ”ڈنگ ٹپاؤ “پا لیسی اپنارہے ہیں جو قوم کا میاب نہیں ہونے دیں گی،حکمران کر پشن اور لوٹ مار میں ملوث نہیں تو انہیں عمران خان کے سوالات کے جوابات دینا ہوں گے،24اپر یل کو تحر یک انصاف کا تاریخی یوم تاسیس منایا جا ئیگا اور عمران خان آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر یں گے ۔

وہ اپنے دفتر میں یوم تاسیس کے حوالے سے پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا کر پشن کے خلاف بیان قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی امن و ترقی اور خوشحالی کیلئے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کر پشن کو بھی جڑ سے ختم کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو آج بجلی لی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے وہ سب بھی ملک میں کر پشن اور لو ٹ مار کا نتیجہ ہے اور اگر ملک کو ان تمام مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانی ہے تواس کیلئے ہمیں کر پشن کا بھی مکمل خاتمہ کر نا ہوگا ور نہ تبا ہی اور بر بادی پاکستان کا مقدر رہیگی اور قوم حکمرانوں اور انکے حواریوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان میں قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے اور پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں لاکھوں افراد شر یک ہو کر ثابت کر دیں گے کہ عوام تحر یک انصاف اور عوام کے ساتھ ہیں اور ملک میں تبدیلی کی جنگ میں کا میابی یقینی ہے ۔